• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناول نگا رہیمنگ وے سے مشابہ افراد کا سالانہ اجتماع

Annual Hemingway Look Alike Contest

فلوریڈا میں آنجہانی امریکی رائٹر ہیمنگ وے سے ملتی جُلتی شکل و صورت کے افراد کا سالانہ مقابلہ منعقد کیاگیاجس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

معرو ف امریکی ناول نگار، جرنلسٹ اورشارٹ اسٹوری رائٹر ارنیسٹ ہیمنگ وے کے دیوانوں نے37ویں سالانہ مقابلے میں شرکت کی اور ناول نگار سے مشابہت رکھنے کی خاصیت کی بنا پرکم و بیش160افراد مقابلے میں پہنچے۔

ان افراد نے نہ صرف ایک جیسے حلیے اپنا رکھے تھے بلکہ ان کے چہروں کے نقوش اور داڑھی بھی ایک جیسی تھی جو ارنیسٹ کی شکل و صورت اور حلیہ اپنانے کی کوشش تھی۔

آپس میں مشابہت رکھنے کے ساتھ ساتھ ان افراد کے حلیوں میں بھی فرق تلاش کرنا محال تھاجن میں ارنیسٹ سے سب سے زیادہ مماثلت رکھنے والے 71سالہ رچرڈ فلپ پہلے انعام کے حقدار قرار پائے۔

تازہ ترین