• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مسجد الاقصی پر مکمل قبضہ کرنا چاہتا ہے، حماس

Israel Wants To Complete Occupation Of Alaqsa Mosque Hamas

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل مسجد الاقصی پر مکمل قبضہ اور اس کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران میں فلسطین تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی کا اصل بحران یہ نہیں ہے کہ وہاں الیکٹرانک گیٹ اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے جارہے ہیں بلکہ اصل مشکل یہ ہے کہ اسرائیل اس کی آڑ میں مسجد الاقصی پر مکمل قبضہ جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نے اسرائیل کو اس بات کا موقع فراہم کیا ہے کہ وہ فلسطین پر اپنے مکمل قبضے کا دیرینہ خواب پورا کرنے کی کوشش کرے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں حالیہ جھڑپوں کے آغاز سے اب تک پانچ فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد الاقصی کے اطراف کے علاقوں خاص طور پر باب الاسباط کے قریب منگل کو ایک بار پھر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان چھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین