• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوبی دیول تین سال بعد سلور اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

Bobby Deol Ready To Appear On Silver Screen Again After Three Years

بھارتی اداکار بوبی دیول اپنے مداحوں کو ایک بار پھر سلور اسکرین پر نظر آئیں گے۔

جی ہاں،بوبی دیول اور سنی دیول کی نئی بالی ووڈ کامیڈی فلم ’’پوسٹر بوائیز‘‘کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

شریاس تلپاڈی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز کی گئی مراٹھی فلم ’’پوسٹر بوائیز‘‘ کا ری میک ہے جس میں بوبی دیول ، سنی دیول اور شریاس تلپاڈی خود مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں لارادتہ، سونالی کلکرنی و دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار بوبی دیول آخری بار 2013میں بننے والی فلم 'یملا پگلا دیوانہ ٹومیں نظر آئے تھے جبکہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی کامیڈی فلم '’’پوسٹر بوائیز‘‘ رواں سال 8ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین