• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں فلم ’ایٹامک بلانڈ‘ کا رنگا رنگ پریمیئر

Atomic Blonde Movie Premiere In Los Angles

امریکی شہر لاس اینجلس میں نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس رنگا رنگ تقریب میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ چارلز تھیرون سمیت دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔

ڈیوڈ لیچ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایم آئی سکس کی ایک ایسی انڈر کوور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سرد جنگ کے دوران ساتھی ایجنٹ کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے برلن بھیجا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں چارلز تھیرون،جیمز میکن ایوائے،جوہن گڈمین،ایڈی مارسن،ٹوبی جونز،جیمز فاکنر اور ٹل شویگر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اے جے ڈکس اور ایرک گیٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم 28جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین