• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بھیڑوں سے اْون اْتارنے کا عالمی ریکارڈ

The World Record Of Wool Wools In The Uk

یوں تو بھیڑوں کے جسم سے اون اتارنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس کام کیلئے خاص مہارت اور محنت درکار ہوتی ہے لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی تو سب کچھ ممکن ہوجاتا ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 30سالہ شخص نے بھی ایسا ہی کچھ کیا اور 8گھنٹوں میں 644بھیڑوں کے جسم سے اون اتار کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

رولینڈ اسمتھ نامی اس شخص نے یہ ریکارڈ 8گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد برطانیہ میں قائم کیا جبکہ اس نے ایک بھیڑ کے جسم سے اون اتارنے کیلئے اوسطاً 45سیکنڈ کا وقت لیا۔

واضح رہے کہ رولینڈ کا بھائی بھی گذشتہ برس 9گھنٹوں میں سب سے زیادہ بھیڑوں سے اون اتار کر عالمی ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔

تازہ ترین