• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی اور کولکتہ میں2 رہائشی عمارتیں گر گئیں، 14 افراد ہلاک

Twin Building Collapse In India Leaves 14 Dead

بھارتی شہر ممبئی اور کولکتہ میں2 رہائشی عمارتیں گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 16افراد زخمی بھی ہیں۔

ممبئی عمارت گرنے کے واقعے میں مجرمانہ قتل کے الزام میں شیوسینا رہنما سنیل شتاپ کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ممبئی کے علاقے گھات کوپر میں40 سال پرانی 4 منزلہ عمارت گرنے سے 10 سے زائد افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوئے تھے جبکہ ملبے تلے متعدد افراد کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔

عمارت کی نچلی منزل پر تعمیراتی کام کرانے والے شیو سینا رہنما سنیل شتاپ کو مجرمانہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف کولکتہ میں بھی قدیم عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین