• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 2040 سے پیٹرول، ڈیزل کی گاڑیوں پر پابندی ہوگی

Petrol Diesel Vehicles Will Be Banned From 2040 In Uk

برطانیہ نے 2040 سے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کا مقصد آلودگی کے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 2040 میں پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی ہر قسم کی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی اور اس دوران الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔

الیکٹرک گاڑیوں کو متعارف کرانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر قابو پانا ہے۔

برطانیہ میں فضائی آلودگی ہرسال 40 ہزار اموات کا سبب بنتی ہے۔

ملک میں ماحولیاتی صورتحال بہتر بنانے پر3ارب پاؤنڈزخرچ کیےجائیں گے۔

تازہ ترین