• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پیٹرول بندش، سندھ میں سی این جی کھولنے کا فیصلہ

Petrol Closure In The Country Sindhs Decision To Open Cng

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سوئی سدرن نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق حکام کے فیصلے کے بعد سوئی سدرن فوری طور پرسی این جی اسٹیشنز کھولے گی۔

اس سے قبل ملک بھر کے 75 فیصد پٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہو جانے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سی این جی اسٹیشنز بھی آج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہوگئے تھے۔

آئل ٹینکر مافیا کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی اور کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر پٹرول پمپس پر پیٹرول نایاب ہوگیا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

جن پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کراچی میں چند کھلے پیٹرول پمپس پر شہریوں نے رات گئے لائنوں میں لگ کر پیٹرول اور ڈیزل بھراویا ۔

دوسری جانب سی این جی بندش کے شیڈو ل کے پیش نظر گزشتہ رات سے صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز پر بھی گاڑیوں کارش رہا ۔

پیٹرول بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی ہو گئی اور ان کی جانب سے عوام سے زیادہ کرایہ وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد آئل ٹینکرز کو قانون کے دائرہ کار میں لانے پر آئل ٹینکرزایسوسی ایشنزاور حکومت کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پٹرول کی نقل وحمل کے لئے ریلوے کی خدمات پیش کر دی ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ آج بات چیت میں معاملات طے پا جائیں گے۔

تازہ ترین