• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم ’اَمنگ دا بلیوَرز‘ ایمی ایوارڈز کے لئے نامزد

Pakistani Film Among The Blowers Nominated For Amy Awards

پاکستانی ڈائریکٹر کی بنائی گئی دستاویزی فلم ’امنگ دا بلیورز‘(Among the Believers) کو ایمی ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستانی ڈائریکٹر محمد علی نقوی، شریک پروڈیوسر نازیہ سید علی ، سید مشرف شاہ اور غیر ملکی ٹیم کی بنائی گئی دستاویزی فلم کو آؤٹ اسٹینڈنگ پولیٹکس اینڈ گورنمنٹ ڈاکومنٹری کیٹیگری کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

فلم میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی اور مذہبی انتہا پسندی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ دستاویزی فلم کئی غیر ملکی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

تازہ ترین