• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :گلبائی کے قریب پی ایس او ٹینکر پر فائرنگ

Firing On Pso Tanker Near Gulbai Karachi

کراچی کے علاقے گلبائی کے قریب پی ایس او کے ٹینکر پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا ۔

ترجمان پی ایس او کے مطابق حملے کا واقعہ صبح 2 بجے پیش آیا، جس میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھر پور کوشش ہے کہ پیٹرول سپلائی جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کے باعث دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ جبکہ کچھ میں پمپ مالکان نے پیٹرول مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین