• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ کی تھرلر فلم ’آئی ٹی‘ کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ، جی ہاں دہشت ناک مناظر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم '’آئی ٹی‘ کی نئی جھلکیاں جاری کرد ی گئیں ۔

اینڈرس موچیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے خطرناک اور پر اسرارواقعات کے گرد گھوم رہی ہے جوایک چھوٹے سے ٹاؤن میں پر اسرار مسخرے کا روپ دھار کر بچوں کو اغوا اور قتل کرنے لگتا ہے۔

کلاؤن کا لبادہ اوڑھے یہ شخص پورے ٹاؤن میں خوف وہراس پھیلا دیتا ہے اور بچوں کوسہما دیتا ہے ۔

خوف اور دہشت ناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکاربل سیرگارڈ ،فن وولف ہارڈ،جیویئر بوٹیٹ،نکولس ہملٹن اور صوفیہ للیز اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ںگے ۔

فلم رواں سال6ستمبرکو امریکی سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔

تازہ ترین