• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

Two Brothers Died In Firing In Charsadda

چارسدہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے اُلجھ پڑے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ منی خیلہ میں کھیلتے کھیلتے بچے آپس میں لڑنے لگے، بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوگئے اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی خانزیب اور احمدزیب موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ سرڈھیری میں 4 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

تازہ ترین