• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگے تحفے دینے والوں کو ایف بی آر کے نوٹس

Fbr Notice To Expensive Donors Of Gifts

مہنگے تحفے دینے والوں اور وصول کرنے والوں کو ایف بی آر کی طرف سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 2 ہزار 785 افراد نے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 102 ارب روپے کےبڑے تحائف کا ذکر کیا۔

ایف بی آر کے مطابق یہ مہنگے تحائف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لئے استعمال ہوئے۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے 1 ارب روپے یا اس سے زائد کے تحائف وصول کئے۔

آٹھ افراد نے 50 کروڑ سے 1 ارب روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔ 97 افراد نے 10 سے 20 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔

دو سو 80 افراد نے 5 سے 10 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔ 2 ہزار 348 افراد نے 1 سے 5 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔

تازہ ترین