• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹروں کا تیسرے روز بھی احتجاج

Doctors Of Dow University Of Health Sciences Protest On The Third Day

ڈاؤ یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹروں نے مقررہ وظیفہ نہ ملنے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج کیا اور احتجاجاً سول اسپتال کی ڈینٹل او پی ڈی دو گھنٹے کے لیے بند کردی۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے شعبہ ڈینٹل کے ہاؤس آفیسرز کی جانب سے وظیفہ نہ ملنے کے خلاف احتجا جا اوپی ڈی بند کردی۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ہاؤس آفیسر کا ماہانہ وظیفہ 30 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تین ماہ کی تاخیر کے بعد صرف 13 ہزار روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے 19 ستمبر 2016 کو 30 ہزار ماہانہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا مگر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ ڈاکٹروں کے بائیکاٹ سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین