• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم ڈرامہ فلم ’دی اسنو مین‘کا پہلاٹریلر ریلیز

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ برٹش کرائم ڈرامہ فلم’ دی اسنو مین‘ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹومس ایلفریڈ سن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسی گمشدہ خاتون کی کھوج میں مصروف ہوتا ہے جس کا اسکارف پر اسرار طور پر ایک اسنو مین سے لپٹا ہوا پایا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مائیکل فیسبینڈر،ربیکا فرگوسن،کول سیونی،سوفیہ ہیلن،جے کے سیمنز،ٹوبی جونز اور اینی ریڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹِم بیون اور ایرک فیلنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20اکتوبر کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین