• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیئے

Khalid Latif Objected On The Action Of Anti Corruption Tribunal

پاکستان سپر لیگ کے دوران مبینہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹریبونل پرعدم اعتماد کرتے ہوئے درخواستیں بھجوا کر مزید کارروائی کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے یک طرفہ کارروائی کا بیان حلفی بھی جمع کرادیا جب کہ انہوں نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی کارروائی پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیں۔

خالد لطیف کے وکیل کا کہنا ہے کہ جرح کا موقع نہ دے کر ہمارے کیس کو کمزور کیا گیا جب کہ ان کی غیرموجودگی میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اس لئے گواہان پر جرح کی اجازت دی جائے۔

 

تازہ ترین