• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف نواز نے آئی جی پنجاب کا چارج سنبھال لیا

Arif Nawaz Took Charge Of The Ig Punjab

وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کر دیا جنہوں نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز کے دفتر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر عارف نواز نے پولیس افسران و اہلکار سے مصافحہ کیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے گزشتہ روز عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

پنجاب حکومت نے قائم مقام آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے تھے جسے لاہور ہائیکورٹ نے معطل کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ایسا افسر آئی جی لگایا جائے جس کی کم ازکم تین سال ملازمت باقی ہو ۔

عارف نواز اس سے پہلے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب تھے۔ ان کا پولیس گروپ کے 14 ویں کامن سے ہے اور انہوں 6 دسمبر 1986کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی جب کہ وہ 2021 میں ریٹائر ہوں گے۔

تازہ ترین