• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: ملبے میں پڑا پرانا دستی بم پھٹنے سے 5 بچے زخمی

5 Children Injured In Hand Granade Blast In Sawat

سوات کے علاقے بری کوٹ میں اسکول کے باہر دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہوگئے۔

واقعہ بری کوٹ کے علاقے شموزئی میں اسکول کے قریب اس وقت پیش آیا جب تعمیراتی ملبے میں پڑا دستی بم اچانک پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں قریب ہی کھیلنے والے 5 بچے زخمی ہوگئے۔

دستی بم کے پھٹنے سے خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ علاقہ مکینوں نے زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق بری کوٹ شموزئی میں ہونے والا دھماکا پرانا ہینڈ گرینیڈ پھٹنے کی وجہ سے ہوا جو کہ اسکول کے باہر تعمیراتی ملبے میں موجود تھا۔

تازہ ترین