• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی چوہدری نثارسے پنجاب ہاؤس میں ملاقات

Shahbaz Sharif Meets Chaudhry Nisar

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پارٹی قیادت سے ناراض وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو منانے کے لئے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب ہاؤس آمد سے متعلق قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کر کے انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔

چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جب کہ 23 جولائی کو ان کی پریس کانفرنس شیڈول تھی تاہم کمر درد کے باعث انہوں نے پریس کانفرنس اگلے دن تک کے لئے ملتوی کی جس کے بعد 24 جولائی کو لاہور دھماکے کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی۔

چوہدری نثار کا پیر کے روز مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں اور مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا۔

تازہ ترین