• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے دفاعی پیداوار میں پاکستان کی برتری تسلیم کرلی

Indian Army Has Acknowledged Pakistans Top Priority In Defence Production

بھارت کی فوج بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے لگی، نائب بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر دفاعی انڈسٹریل بیس موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ساراتھ چاند نے ایک دفاعی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت بھارت سے بہتر دفاعی صنعت کا حامل ہے اور اس کی دفاعی برآمدات بھی بھارت سے زیادہ ہیں۔

اپنی اسلحہ ساز فیکٹریوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی آرڈیننس فیکٹریز نے خود کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کیا وہ کسی کے ساتھ مقابلے کی اہل نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی اسلحہ ساز فیکٹری بھارتی فوج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی صنعت کے پیچھے رہ جانے کی ایک وجہ احتساب کانہ ہونا ہے۔

تازہ ترین