• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز

چین کے سرد ترین شہر ہربن میں سالانہ آئس اینڈا سنو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کریں گے۔

فیسٹیول میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تمام مجسمے نہ صرف نہایت نفاست سے تراشے گئے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو حیران کر دینے کے لئےبھی کافی ہیں۔

یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے۔ برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کر نے کے لیے دنیا بھر سے بیس ٹیمیں آئیں۔

ماہر فنکاروں کے برف سے بنے شاہکار سیاح دیکھتے رہ گئے جبکہ بچے جمی برف میں پھسلن کےمزے بھی لیتے رہے۔

ساڑھے سات لاکھ اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے ’آئس اینڈ اسنو ورلڈ‘ رات میں خاص طور پر زبردست نظر آتا ہے جب مجسمے جگمگا اٹھتے ہیں۔

ہربن میں ہونے والے اس آئس فیسٹیول کا آغاز 1985 میں ہوا تھا۔ اس کی خاص بات برف سے تراش کی ہوئی عمارتیں، مجسمے اور دوسری دیگر ڈیزائن کی بنی ہوئی اشیاء شامل ہیں۔

تازہ ترین