افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر طالبان کے حملےمیں 26افغان فوجی ہلاک ہوگئے، جوابی کارروائی میں 80سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے۔
ترجمان افغان وزارت دفاع کےمطابق طالبان نے قندھارمیں گزشتہ رات فوجی اڈےپر حملہ کیا،جس میں 26افغان فوجی مزاحمت کرتے ہوئے ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔
جوابی کارروائی میں افغان فوج نے 80 سے زائد حملہ آور مار ڈالے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔