• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا سندھ احتساب بل عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

Opposition Rejects Accountability Billwill Challenge In Court

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کے احتساب بل کی مخالفت کردی اوردوبارہ منظور ہونے والے بل کو عدالت چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسمبلی اجلاس میں سندھ حکومت نے نیب کے مقابل احتساب کمیشن لانے کا بل منظور کیا تو اپوزیشن واک آئوٹ کرگئی ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے صوبائی حکومت کے اقدام کو بدعنوانیاں چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ حکومت کا بل بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے،اسے عدالت میں چیلنج کیا جائےگا،کوشش ہے کہ اپوزیشن مشترکہ طور پر عدالت جائے ۔

تازہ ترین