• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں 2افراد کے قتل پر بانی متحدہ نے شاباشی دی ،رینجرز

Mqm Founder Congratulated On Killing Of Two Persons In Orangi

سندھ رینجرز نے 17 جولائی کو اورنگی میں 2افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے،انہیں کارروائی کرنے پر بانی ایم کیو ایم نے شاباشی بھی دی تھی ۔

سندھ رینجرز کے کرنل قیصر نے بانی ایم کیو ایم کی آڈیو پریس کانفرنس میں سنوادی اور کہا کہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ساؤتھ افریقہ کے سیٹ اپ سے رابطے میں تھے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ دونوں گرفتار ٹارگٹ کلرز کا نام محمد رحیم اور محمد دانش ہے،ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جنہوں نے دوران تفتیش بانی ایم کیو ایم ،ندیم نصرت ،قمر ٹیڈی اور بابوبھائی کے نام بتائے ہیں۔

کرنل قیصر نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ملزمان بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ بھی کررہے تھے، ملزمان کو بینک اکاؤنٹ میں 50ہزار روپے بھجوائے گئے۔

ان کا کہناتھاکہ اب وہ وقت گزرگیا کہ ایک کال پر کراچی بند ہوجاتا تھا ،اب شہر کے حالات کافی بہتر ہوگئے ہیں،ہم نے حال ہی میں پولیس پر ہونے والے حملوں کے بھی کافی شواہد اکٹھے کئے ہیں۔

کرنل قیصر نے یہ بھی کہا کہ کچھ کالعدم جماعتیں افغانستان میں بیٹھ کر بھی کام کررہی ہیں۔

تازہ ترین