• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی کے کاغذات حنیف کے ہاتھ کیسے لگے؟فواد چوہدری

How Did Hanif Abbasi Get Secps Documents Fawad Chaudhry

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے کا غذات حنیف عباسی کے ہاتھ کیسے آئے ؟چوری کے کاغذات بنانے پر ان پر الگ مقدمہ بنتا ہے،کم از کم 7سال جیل جانا پڑےگا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ نوازشریف یہاں وزیراعظم ہیں اور دبئی میں نوکری کررہے ہیں،خواجہ آصف افواج پاکستان کے سربراہ ہیں اور باہر چھوٹے سے ملازم ہیں ،احسن اقبال ملک میں سی پیک منصوبہ چلاتے ہیں اور مدینہ منورہ کی ایک کمپنی میں گارڈ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اورنگزیب کی کابینہ ہے ، وزرا ٹوپیاں بیج کر گزارا کررہے ہیں ، ہر کوئی چھوٹی موٹی نوکری کررہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں جلد فیصلہ آجانا چاہیے تاکہ احتساب کا عمل آگے بڑھایا جاسکے،ابھی ان وزراء کی جائیدادیں بھی دیکھنی ہیں۔

تازہ ترین