• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ ،ایک بار پھر46ہزار کی حد عبور نہ کرسکی

Stock Market Failed To Cross Limit Of 46 Thousands

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی 46ہزار سے اوپر نکلنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی،کارروبار کا اختتام 45908 پوائنٹس پر ہوا ۔

آج ایک موقع پر اسٹاک مارکیٹ 46ہزار 106 کی سطح تک پہنچ گئی ،لیکن یہاں پر برقرار نہ رہی اور کارروبار کے اختتام پر گزشتہ روز کے مقابلے میں مزید 9پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 365 کمپنیوں کے 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 8 ارب روپے رہی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2ارب روپے کم ہو کر 9440 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین