• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے ٹریفک اہلکاروں کے قاتل گروہ کا پتہ لگالیا

Rangers Discovers Group Involved In Killing Of Traffic Police Officials

کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث گروہ کا رینجرز نے پتہ لگالیا ہے،ملزمان کی گرفتاری تک ٹریفک اہلکاروں کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پلان بنالیا ہے اور اس حوالے سے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، دہشت گرد جلد رینجرز کی گرفت میں ہوںگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار دہشت گردوں کا سب سے آسان ٹارگٹ ہیں اور اسی سلسلے میں ملزمان کی گرفتاری تک رینجرز حکام نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کے روز سے شہر کے تمام اہم سگنل پر ٹریفک پولیس کی حفاظت کے لئے رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

رینجرز حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار بلا خوف و خطر اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں۔

تازہ ترین