• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کو دہشت گردوں کی فہرست میں رکھنا چاہیے، یورپی عدالت

Hamas Should Be Kept In The List Of Terrorists European Court

یورپ کی اعلیٰ ترین عدالت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ یورپی یونین کو حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھناچاہیے۔اگر عدالت حماس کے حق میں فیصلہ دیتی ، تو اس عدالتی فیصلے پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ سکتا تھا۔

دسمبر 2014 میں ماتحت یورپی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں رکھنے کا یورپی فیصلہ درست نہیں ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے یورپی عدالت برائے انصاف سے متعدد مرتبہ اپیل کی جاتی رہی ہے کہ وہ حماس کو دہشت گردوں کی فہرست سے نہ نکالے۔

تازہ ترین