• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس 2020، تین سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

ٹوکیو اولمپکس 2020میں تین سال باقی ہیں لہٰذا اولمپکس کمیٹی جہاں تمام چھوٹے بڑے انتظامی امور کی حکمت عملی بنا رہی ہے وہیں اولمپکس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں جاپانی دار الحکومت ٹوکیو میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اولمپکس کمیٹی کے اراکین سمیت سابق اولمپینز نے شرکت کی۔

تقریب میں اولمپکس تھیم سونگ بھی پیش کیا گیا جبکہ اولمپکس کی تاریخ کو پروجیکشن کے ذریعے نمایاں کیا گیا۔اس موقع پر مختلف فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

تازہ ترین