• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی طالبان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

Us Offered Taliban To Play Role In Talks

امریکی حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کرداراداکرنے کی پھرپیشکش کر دی ہے۔

جرمن ٹی وی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا افغانستان کوپیچیدہ صورتحال کاسامنا ہے،ضروری نہیں فوجی حکمت عملی سے ہی جنگ جیتی جائے،ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان سے متعلق پالیسی کابھی جائزہ لیاجارہا ہے۔ تاکہ افغانستان کی صورتحال کو جلد ازجلد بہتربنایا جاسکے۔

تازہ ترین