• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لالو یادیو کے بیٹے سے اختلافات، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار مستعفی

Differences With Lalu Yadevs Son Bihar Chief Minister Nitish Kumar Resigned

بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے استعفا دے دیا ہے، انھوں نے اپنا استعفیٰ صوبے کے گورنر تیشاری ناتھ تری پاٹھی کو بھجوادیا ہے، نتیش کمار کی صوبے کے نائن وزیراعلیٰ لالو یادیو کے صاحبزادے تیجا سوی یادیو سے اختلافات شدت اختیارکرگئے تھے۔

کرپشن اسکینڈل میں لالو پرسادیادیو اور ان کے بیٹے نائب وزیراعلیٰ تیجاسوی یادو کے گھر سی بی آئی کے چھاپے کے بعد اختلافات بڑھے، تیجسوی یادو نے استعفٰی نہیں دیا تو نتیش کمار مستعفی ہوگئے، اس صورتحال کے باعث بہار میں مخلوط حکومت کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے ۔

اس حوالے سے نتیش کمارکا کہنا تھا کہ کرپشن پر سمجھوتا نہیں کرسکتا، میں نے مخلوط سرکار چلانے کی بہت کوشش کی مگر صورتحال اس جگہ پہنچ چکی تھی کہ اب مزید حکومت میں بیٹھنا ناممکن ہوگیا تھا، نائب وزیراعلیٰ تیجاسوی یادیو کو کہا بھی کہ وہ کرپشن کے الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کریں مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ بہار میں 2015سے جنتادل یونائیٹڈ اور راشٹریہ جنتادل کی مخلوط حکومت قائم تھی،ادھر وزیراعظم نریندر مودی نے نتیش کمار کے استعفے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تازہ ترین