• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامی کا سلسلہ جا ری

Virat Kohli Could Not Get Out From Bad Patch

ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں خراب پرفارمنس کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،سری لنکا کیخلاف گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میں بھی بھارتی بلے باز صرف ۳ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تو بہترین فارم میں نظر آرہے ہیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کاکردگی دھندلائی ہوئی ہے ۔

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں ویرات کوہلی بلے بازی کرنے میدان میں اترے تو بھارتی ٹیم کی پوزیشن انتہائی مضبوط تھی اور ہندوستانی شائقین کرکٹ کو بھی اپنے کپتان سے بڑے اسکور کی توقعات وابستہ تھیں تاہم انہوں نے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کو مایوس کیا اور محض3رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔

ویرات کوہلی اپنی گزشتہ6ٹیسٹ اننگز میں محض8اعشاریہ 17کی اوسط سے محض49رنز سکور کرسکے ہیں اور اس دوران ان کا بہترین سکور آسٹریلیا کیخلاف 15رنز رہا۔

 

تازہ ترین