• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اکثر یت سے کامیاب ہوگی،نعیم آرائیں

Peoples Party Will Succeed With Majority In The Upcoming Elections Naeem Arain

پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے رہنما نعیم آرائیں نے کہا ہے 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں اکثر یت سے کامیاب ہوگی، پی ایس 114میں سعید غنی کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ سندھ میںہی نہیں بلکہ کراچی بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔

جاپان کے شہرٹوکیو میں پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئندہ کہ پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کو کام کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیاجارہاہے۔

نعیم آرائیں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جاپان، جمہوریت اور ملکی ترقی میں اپنا بھر پورکردار ادا کرتی رہی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی ۔جلد ہی پیپلز پارٹی جاپان کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا اور سفارشات پارٹی کے اعلیٰ حکام کو پیش کرے گا ۔

تازہ ترین