• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی نے عمدہ کارکردگی سرفراز احمد کی ڈانٹ قرار دیدی

Hasan Ali Declares Best Performance Sarfraz Ahmeds Scold

حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سرفرازاحمد کی ڈانٹ قرار دے دی ،کہا کپتان گرائو نڈ میں بہت ڈانٹتے تھے۔

حسن علی کا انکشاف
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین بولرز کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی میں نکھار کپتان سرفرازاحمد کی ڈانٹ کے بعد آیا۔

چیمپئنز کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ کپتان سرفرازاحمد انہیں گرائو نڈ میں بہت ڈانٹتے تھے کیونکہ ان پر قیادت کی بھاری ذمہ داری تھی۔

کپتان کی ڈانٹ نے انہیں اچھی کارکردگی میں مدد فراہم کی۔حسن علی نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف فائنل میں ان کے ذہن میں بس یہی تھا کہ پاکستان کیلئے اچھا کھیلنا ہے اورٹیم کو جتوانا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کو جلد آئوٹ کرنے میں دعائیں ساتھ تھیں جس کامیں اللہ کا شکر گزار ہوں ۔

تازہ ترین