• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بھارت میں مون سون بارشوں سے تباہی، 48 افراد ہلاک

Heavy Rain Havoc In Western India 48 People Killed

بھارتی ریاستون راجستھان اور گجرات میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلا ب نے تبائی مچاد ی، جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق مغربی بھارتی ریاستوں گجرات اور راجستھان میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ راجستھان میں کم از کم چار اضلاع مکمل طور پر زیرآب ہیں۔

ان اضلاع میں ہزاروں افراد بلند عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز تک راجستھان میں بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔

ادھر گجرات میں بھی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مون سون کے حالیہ سلسلے کے بعد سے اب تک بھارت میں بارشوں کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 83 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین