• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے عوامی مینڈیٹ کا مذاق بنادیا ،امیر مقام

Pti Made Fun Of Public Mandate Amir Muqam

وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پختونخوا میں عوام کے مینڈیٹ کا مذاق بنادیا ہے ، پی ٹی آئی کے وزرا خود اپنے وزیر اعلیٰ کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں ۔

پشاور کے نواحی علاقے کوہ دامن میں گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف فیس بک پارٹی بن چکی ہے، گراونڈ پر کچھ نہیں ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو پارٹی کا نام بدل کر فیس بک پارٹی رکھنے کا مشورہ بھی دیا ۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا میں مینڈیٹ نہ ملا مگر پارٹی نے عوام کی خدمت جاری رکھی ہے۔

تازہ ترین