• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ڈکیتی کی واردات، چور اے ٹی ایم مشین لے اُڑے

دنیا بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں آئے دن رونما ہوتی ہیں جن میں اکثر چوربھاری بھرکم رقم لے اُڑتے ہیں، پر اگر رقم ہاتھ نہ آئے توانہیں لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں۔

برطانوی شہر مانچسٹر میں بھی ایک ایسا ہی انوکھا واقعہ رونما ہوا جس میں چارچوروں نے رات کے اوقات میں ایک پوسٹ آفس کا رُخ کیااور وہاں رقم نہ پا کر اے ٹی ایم مشین ہتھیا نے کی کوشش کی۔

ان چوروں نے رسی کو وین سے باندھ کر اے ٹی ایم مشین کو اس کی جگہ سے اکھاڑا اور لے اُڑے تاہم ان کے ہاتھ پھر بھی کچھ نہ آیاکیونکہ اے ٹی ایم مشین مکمل طور پر خالی تھی جس میں کیش موجود ہی نہیں تھا۔

تاہم توڑپھوڑ کے نتیجے میں پوسٹ آفس کو پانچ سے دس ہزار پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین