• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر ایک ارب خرچ ہوں گے

One Billion Rupees Will Be Spent On Renovation Of Karachi National Stadium

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی آرائش اور مرمت پر ایک ارب روپے سے زائد اخراجات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی سی بی نے ایک ارب روپے کے اخراجات اور تعمیراتی کام کے لئے تعمیراتی کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کرکٹ اسٹیڈیم کی مرمت اور آرائش پرایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جائیں گے ۔

پی سی بی کے انتظامات سنبھالنے والے نجم سیٹھی کی خصوصی دلچسپی سے ایک ارب روپے کرکٹ اسٹیڈیم پر خرچ ہوں گے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر اخراجات کے بارے میں ایک ارب روپے کے فنڈز کی پی سی بی حکام نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد جو کمپنی اس کام کا ٹھیکہ لے گی اس کو گارنٹی کے نام پر 2 کروڑ روپے ڈیپازٹ کرانا ہوں گے یا بینک انشورنس سرٹیفکیٹ دینا ہو گا۔

اس پورے مرحلہ میں شفافیت بھی رکھی جائے گی، تاہم پی سی بی حکام نے ایک ارب روپے خرچ کرنے پر متعلقہ وفاقی وزارت بین الصوبائی کو مکمل اندھیرے میں رکھا ہوا ہے اس حوالے سے جب وزارت بین الصوبائی رابطہ سے رابطہ کیا گیا تو حکام اس بھاری اخراجات بارے مکمل طور پر لاعلم تھے۔

تازہ ترین