• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کی جنگ کے بجائے ملکی مفاد پر توجہ دی جائے،زاہد خان

Concentrate On Countrys Interested Instead Of War Of Rule Zahid Khan

عوامی نیشنل پارٹی کےترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف بل اور امداد روکنا قابل تشویش ہے ، اقتدار کی جنگ کے بجائے ملکی مفاد پر توجہ دی جائے۔

ایک بیان میں ترجمان اے این پی نے کہا کہ امریکا نے کبھی پاکستان کی قربانیوں کو نہیں مانا، دہشت گردی سے معاشی اور اقتصادی نقصان ہوا ۔

زاہد خان کا کہنا ہے کہ ناکام خارجہ پالیسی سے پاکستان تنہائی کا شکار ہورہا ہے، قومی قیادت کی ترجیح پاکستان ہونی چاہیے ۔

تازہ ترین