• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر کھیل سندھ مصروف،برازیلین فٹبال کوچ سے نہ مل سکے

Sindh Sports Minister Didnt Meet Brazilian Football Coach

سندھ کے وزیر کھیل کی کھیلوں سے دلچسپی کھل کر سامنے آگئی ، محمد بخش خان مہر کو 10 روز قبل پاکستان آئے برازیلین فٹبال کوچ سے ملاقات کا وقت نہیں ملا ۔

رومیلڈو سانشیز پاکستان اور برازیل کے درمیان فٹبال ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کے خواہشمند ہیں ۔صوبائی وزیر کھیل مصروفیت کے باعث برازیلین کوچ سے نہ مل سکے۔

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برازیلین کوچ رومیلڈو سانشیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان فٹبال ایکسچینج پروگرام شروع ہونا چاہیے۔

برازیلین کوچ پاکستان آئیں اور باصلاحیت بچوں کو برازیل لیکر جائیں جہاں وہ ان کے ساتھ ٹریننگ کا طویل پروگرام ترتیب دیں ۔

تازہ ترین