• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر کے ساتھ کام کرنا اب ممکن نہیں، کاجول

Working With Karan Johar Now Impossible Kajol

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ کام کرنا اب ممکن نہیں ہے۔

وہ کہتی ہیں آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ کام کیسے کر سکتے ہیں جس سے ناراضگی ہو۔ واضح رہے کہ اداکارہ کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر کا شمار بالی ووڈ کے بہترین دوستوں میں ہوتا تھا۔اور دونوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان قابل ذکر ہیں۔

تاہم کچھ عرصے سےان دونوں فنکاروں میں کچھ ان بن ہے اور دونوں ایک دوسرے سے سخت ناراض ہیں اور کافی عرصہ سے دونوں میں بات چیت تک بند ہے۔ اس ناراضگی کی وجہ کوجول کے شوہر اجے دیوگن بنے جو نہیں چاہتے تھے کہ کرن جوہر فلم شوائے کے مقابلے میں اپنی فلم اے دل ہے مشکل سینما گھروں میں لائیں۔

تازہ ترین