• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوول ٹیسٹ: آج انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ کا میدان سجے گا

England Vs South Africa To Face Off At Oval Test Today

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ جمعرات سے اوول میں شروع ہورہا ہے۔ تاریخی اوول کرکٹ گرائونڈ اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

ہوم ٹیم انگلینڈ ان دنوں فٹنس مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ میچ سے ایک دن قبل سیمر مارک ووڈ فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ان کی جگہ مڈل سیکس کے فاسٹ بولر رولینڈ جونز ٹیسٹ کیپ حاصل کرلیں گے جبکہ ٹام ویسٹلے تیسری پوزیشن پر کھیلیں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا ایک میچ کی معطلی پوری کرکے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ اولیور کو ڈراپ کیا جائے گا۔

میچ کے ابتدائی دنوں میں اسپنرز کو مدد ملے گی تاہم پہلے اور چوتھے دن بارش کی پیش گوئی ہے۔

 

تازہ ترین