• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد خان المعروف گبر سنگھ کی آج 25ویں برسی

بالی وڈ کے مشہور اداکار امجد کو دنیا سے رخصت ہوئے25 سال بیت گئے مگر ان کا لازوال کردار گبر آج بھی زندہ ہے۔

بالی وڈ میں گبر کے نام سے امر ہونے والے مشہور اداکار امجد خان 12 نومبر 1940کو پشاور میں پیدا ہوئے اور بولی وڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز 1957سے کیا۔

امجد کے لیے 1975ء کا سال کامیابیوں کامرانیاں کا سال ثابت ہوا جب فلم شعلے میں ان کی جاندار اداکاری نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔

امجد نے گبر سنگھ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی جس کے بعد ان کا شمار بالی وڈ کے بڑے اداکاروں میں کیا جانے لگا، انہوں نے انڈسٹری میں ولن کے کردار کو نئی جہت دی۔

امجد خان نے فلم شعلے کے علاوہ قربانی، چرسی، چکر پے چکر، لاوارث، نٹروالال، مقدر کا سکندر، چمبیلی کی شادی، محبت اور کالیا سمیت دیگر سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے ایکشن کے ساتھ ساتھ کئی کامیڈی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب شہرت پائی۔ امجد خان نے130 فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔

یہ عظیم فنکار 27جولائی 1992کو 51برس کی عمر میں جہاں فانی سے کوچ کرگیا لیکن ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

تازہ ترین