• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: طارق روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Karachi Police Encounter Near Tariq Road 3 Dacoits Killed

کراچی میں طارق روڈ کے قریب گھر میں ڈکیتی کے لیے آنے والے 3ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ رینجرز اور پولیس کا موسیٰ کالونی میں آپریشن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق طارق روڈ سے متصل دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں واقع 2 منزلہ عمارت میں3مسلح ملزمان ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے۔

اہل خانہ کو جیسے ہی عمارت میں ڈاکوئوں کے داخل ہونے کا پتا چلا انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔

پولیس نے بروقت پہنچ کر عمارت کا محاصرہ کیا اور اندر داخل ہوگئی جس کے بعد پہلی منزل پر موجود ملزم مقابلے میں مارا گیاجبکہ باقی2 ملزمان عمارت کی دوسری منزل پر بھاگ گئے اور پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی اس عمارت میں یہ پہلی واردات نہیں تھی۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقے گلبہار، فردوس کالونی اور حاجی مرید گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن رات گئے جاری رہا جو اب ختم ہوگیا۔

رینجرز اور پولیس نے صبح سویرے موسیٰ کالونی میں بھی آپریشن کر دیا ہےتاہم ان سب کارروائیوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے سول اسپتال کے قریب اور خواجہ اجمیرنگری میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ اورنگی ٹاون مومن آباد میںبھی کارروائی میں3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

تازہ ترین