• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ونڈر ویمن‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع

Preparations For Wonder Woman Movie Sequel Starts

دنیا بھر کے سنیما گھروں میں حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومین‘ اتنی مقبول ہوگئی ہے کہ ابھی سے ہی اس کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

فلم کے دوسرے حصے کے لیے بھی ’ونڈر وومین‘ کا مرکزی کردار اسرائیلی اداکارہ ’گیل گیڈوٹ‘ نبھائیں گی۔

فلم ’ونڈر ویمن‘ نے امریکا میں سال کی دوسری سب سے کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کیا اور باکس آفس سے 780 ملین ڈالر سمیٹے۔

فلم ’ونڈر وومین‘ کی کہانی ایک ایسی جنگجو خاتون کی ہےجو طلسماتی طاقت کی مالک ہے ۔

ایمیزون کی شہزادی ڈیانا اپنے جزیرے کو بچانے کے لیے یونانی جنگجوؤں کے خلاف میدان جنگ میں اترتی ہے اور اپنے دشمنوں کو شکست سے دوچار کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کادوسرا حصہ 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین