• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جانب سے سرحدوں کو محفوظ بنانے پر لبنان کی تعریف

Lebanon Praises Trump On Secure Borders

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر لبنان کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیروت حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے شدت پسند لبنان میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ لبنان کو امریکی مدد دستیاب رہے گی۔

وائٹ ہاؤس میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی مدد کے ذریعے لبنانی فوج کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا۔

تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا لبنان کو کس طرح کی امداد فراہم کرے گا۔

نیوزکانفرنس میں ٹرمپ اور سعد حریری دونوں نے عسکری تعاون میں اضافے کے حوالے سے عزم کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین