• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’جب ہیری میٹ سجل‘ کے نئے گانے کی ویڈیو

کنگ خان اور انوشکا شرما کی نئی بالی ووڈ رومانٹک ڈرامہ فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کے نئے گانے ’ہوائیںـ‘ کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

’ہوائیں ‘کے بول پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ارشاد کامل نے ترتیب دیئے ہیں اور کمپوزنگ پریتم نے دی ہے۔

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے یہ تیسری بار ہے جب کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل فلم’رب نے بنادی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جاں‘ میں انوشکا شرکا اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

فلم رواں سال 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔

تازہ ترین