• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nitish Kumar Became The Chief Minister Again

بھارتی ریاست بہار میں مستعفی ہونے والے جنتا دل یونائیٹڈ کے نتیش کمار دوبارہ وزیر اعلیٰ بن گئے۔ نتیش کمار نے لالو پرساد سے اتحاد توڑ کر بی جے پی اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔

جنتا دل یونائیٹڈ کے نتیش کمار نےچھٹی دفعہ بہار کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، رات گئے گورنر سے ملاقات میں نتیش کمار نے 132 اراکین اسمبلی کی حمایت ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا تھا،جس میں بی جے پی کے اراکین بھی شامل ہیں۔

نتیش کمار کو دو دنوں کے اندر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہوگی، کرپشن میں ملوث لالو پرساد کے بیٹے پر اختلافات ہونے پر نتیش کمار نے استعفیٰ دیا تھا۔

سن 2015 میں لالو پرساد اور نتیش کمار نے بہار میں اتحادی حکومت بنائی تھی۔

 

تازہ ترین