• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ، گیم آف تھرونز کے فلمی کردار کا کیک تیار

یوں تو آپ نے ماہر شیفس کے تیار کردہ منفرد اشکال کے مزیدار کیک دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب دبئی میں مشہور ہالی ووڈ فلم گیم آف تھرونز کے دیوانوں کے لئے فلم کے کردار کا سونے سے سجا مہنگا ترین کیک تیار کرلیا گیا

قیمت صرف27ہزار ڈالر ہے۔ جی ہاں، دبئی کی ایک بیکری کے ماہر شیفس نے مل کر گیم آف تھرونز کے فلمی کردار کی شکل کا ہو بہو کیک تیار کیا ہے۔

دنیا کے اس مہنگے ترین کیک میں گیم آف تھرونز کے معروف کردار ٹائریون لینسٹر کو ایک آہنی تخت پر بیٹھا دکھایا گیا اور 70 پونڈ وزنی اس کیک کو دنیا کا مہنگا ترین کیک قرار دیا جارہا ہے جسے ایک وقت میں 100 سے 120 افراد کھاسکتےہیں۔

چار فٹ اونچے اس کیک کو چینی کے پیسٹ اور چاکلیٹ فنڈانٹ سے بنایا گیا ہے۔

تو جناب اگر آپ بھی گیم آف تھرونز کے دیوانے ہیں تو اپنی جیب بھاری کریں اور کیک آرڈر کر مزیدار کیک سے لطف اُٹھائیں۔

تازہ ترین