• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند و بالا رولر کوسٹرز میں بیٹھنا ایک نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز لمحہ ہوتا ہے اور رولر کوسٹر جتنی زیادہ بلند ہوگی لوگ اتنا ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اسپین میں بھی شوقین افراد کے لیے یورپ کی سب سے بلند اور تیز ترین رولر کوسٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

اسپین میں واقع مشہور پارک فراری لینڈ میں نصب اس رولر کوسٹر کی اونچائی 366 فٹ ہے جبکہ یہ 112 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

اس میں بیٹھنے والوں کو ایسا لگے گا جیسے وہ فراری گاڑی کی ریس میں موجود ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس رولر کوسٹر نے برطانیہ کی بلیک پول رولر کوسٹر کا ریکارڈ توڑد یا جس کی اونچائی صرف 100 فٹ تھی۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ تیز رفتار رولر کوسٹر ابو ظہبی کے فراری ورلڈ پارک میں ہے جس کی رفتار 149 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

 

تازہ ترین